منگل 17 نومبر 2026 - 17:35
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کا وصال عالمِ اسلام اور حوزاتِ علمیہ کے لیے عظیم علمی و روحانی سانحہ ہے: مولانا سید مختار حسین جعفری

حوزہ/مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام جموں کے مدیر حجت الاسلام مولانا سید مختار حسین جعفری نے مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام جموں کے مدیر حجت الاسلام مولانا سید مختار حسین جعفری نے مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

مولانا سید مختار حسین جعفری نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کا ارتحال عالمِ اسلام، بالخصوص حوزاتِ علمیہ اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے لیے ایک عظیم علمی و روحانی سانحہ ہے۔ آپ نے اپنی عمرِ بابرکت کا ایک طویل حصہ علومِ آلِ محمد علیہم السلام کی ترویج، معارفِ اہل بیتؑ کی نشر و اشاعت، فقہ و اصول کی تدریس، علماء و فضلاء کی تربیت اور دینی شعائر کے احیاء میں صرف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جلیل القدر فقہاء اور مراجعِ عظام کا وجود حوزاتِ علمیہ کے لیے سرچشمۂ برکت، امتِ مسلمہ کے لیے سرمایۂ افتخار اور تشنگانِ معارفِ اہل بیتؑ کے لیے چراغِ ہدایت ہوتا ہے۔ ان کی علمی و روحانی خدمات، بلند مقامِ فقاہت اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام سے والہانہ وابستگی تاریخِ حوزاتِ علمیہ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مولانا سید مختار حسین جعفری نے حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجعِ عظام، حوزاتِ علمیہ قم و نجف، مرحوم کے بیتِ مکرم، شاگردوں، ارادتمندوں اور تمام مؤمنین و محبینِ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

انہوں نے بارگاہِ خداوندی میں دعا کی کہ پروردگارِ عالم مرحوم کو جوارِ رحمتِ اہل بیت علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان، شاگردوں اور متعلقین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha